اچھی خبریں آنے لگیں، سائنو ویکسین کی 1 لاکھ 20 ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آ باد(آئی این پی ) سنگل ڈوز کین سائنو ویکسین کی 1 لاکھ 20 ہزار خام خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ وزارت قومی صحت کے مطابق کین سائنو ویکسین پاکستان نے چین سے خریدی ہے، ویکسین کی پیکنگ اور فارمولیشن این آئی ایچ کے ذریعے ہو گی۔ وزارت صحت کے مطابق خام خوراکوں سے ویکسین کی تیاری اور پیکنگ پاکستان میں ہی ہو گی۔

پاکستانی عید پردیس میں ہی کریں،بین الاقوامی پروازوں میں کمی کر دی گئی

کراچی(آئی این پی ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا کے تیسری لہر کے پیش نظر80 فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی ، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے80فیصدعالمی پروازوں پرپابندی عائدکردی اور انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن 20 فیصد محدود کردیا گیا، یہ پابندی 20 مئی تک نافذ العمل رہے گی۔ سی ایاے انے این سی اوسی کی ہدایت پرانٹر نیشنل فلائٹ آپریشن محدود کرتے ہوئے پاکستان آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد590سیکم کر کے123 کردی گئیں ہیں۔ کراچی آنیوالی ہفتہ وارعالمی پروازوں کی تعداد189سیکم کرکے40 ، اسلام آبادایئرپورٹ آنیوالی ہفتہ وارپروازیں120 سے 25 تک اور پشاورایئرپورٹ آنے والی عالمی پروازوں کی تعداد33سیکم کرکے 6 کردی گئیں۔ اسی طرح کوئٹہ آنے والی پروازیں 10سیکم کردی گئیں، صرف 2پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ فیصل آبادآنیوالی عالمی پروازیں 24سیکم کرکے5 ، سیالکوٹ آنے والی عالمی پروازیں43 سیکم کرکے8 اور ملتان ایئرپورٹ پر ان باونڈ فلائٹس کی تعداد41 سے کم کرکے 8 تک محدود کردی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی این سی او سی کی ہدایت پرباقاعدہ نوٹم جاری کرچکاہے جبکہ بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ریپڈاینٹیجنٹ ٹیسٹ ایئرپورٹ پر شروع ہوچکے ہیں ، اس حوالے سے ایئرپورٹ پرمحکمہ صحت سندھ کے خصوصی کانٹر قائم کئے گئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں