خوشاب (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 84 خوشاب میں پی ٹی آئی کے علی حسین خان، ن لیگ کے ملک معظم کلو اور پیپلز پارٹی کے غلام حبیب احمد میدان میں ہیں۔ اس کے علاوہ امجد رضا، اورنگزیب، عمران حیدر خان، الیاس خان آزاد اور کالعدم جماعت کے اصغر علی بھی الیکش لڑ رہے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 687 ہے جس کے لیے حلقے میں 229 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ 43 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے 500 رینجرز اور 2800 پولیس اہلکار ڈیوٹی دے رہے ہیں جبکہ پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے حکام کےمطابق اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں حساس پولنگ اسٹیشنز کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں