شیر دھاڑے گا یا بلا چلے گا؟ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا جوڑ آج پڑے گا

خوشاب (پی این آئی) پنجاب کے ضلع خوشاب کے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 84 کے ضمنی انتخاب کا میدان آج سجے گا ۔آج ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی حسین خان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار ملک معظم کلو کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔پنجاب کےصوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 میں کُل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 6 سو 87ہے۔ ضمنی انتخابات کے لیے 2سو 29 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 84 کی نشست مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی ملک وارث کلو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔الیکشن آف کمیشن کے مطابق انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کو مہم چلانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔۔۔

اس سال فطرانہ کتنا دیں؟روزہ نہ رکھنے والے صدقہ کتنا دیں ؟مفتی منیب الرحمان نے کم ازکم رقم کا اعلان کر دیا

کراچی (پی این آئی) عید الفطر کی نمازسے قبل صدقہ فطر اور فدیےکی ادائیگی کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔اس حوالے سےمفتی منیب الرحمٰن نے صدقہ فطر اور فدیے سے متعلق بیان جاری کردیاہے۔مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے قبل ادا کیے جانے والےفطرے اورروزہ نہ رکھ سکنے کی صورت میں ادا کیے جانے والے فدیے دونوں کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس ہے۔ انہوں نےاس حوالے سےکہا کہ اہل ثروت اپنے مالی معیار کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق جو کے نصاب سے 320 روپے اور کھجور کے نصاب سے 960 روپے صدقہ فطر بنتا ہے۔مفتی منیب نے یہ بھی کہا کہ کشمش کے نصاب سے فطرہ و فدیہ 1920 روپے بنتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close