ریاض (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی جیلوں میں قید سیکڑوں پاکستانیوں کی رہائی کا اعلان متوقع ہے جبکہ 3شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں 3شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پردستخط ہوں گے جبکہ دورے میں قیدیوں سے متعلق اجلاس ہوگا، جس میں سعودی تعاون سے قیدیوں کی رہائی میں تیزی لائی جائے گی ، جس کے بعد سعودی عرب سے سیکڑوں قیدی رہا ہوکر پاکستان جائیں گے،بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سفارتخانے میں ہیلپ لائن قائم کررہے ہیں جو24گھنٹے کام کریگی، ہیلپ لائن پرکمیونٹی اپنے مسائل بیان کرسکتی ہے ، کمیونٹی اشتراک پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ مسائل سن کرمدد کی جاسکے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں