اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی کابینہ نے معمولی جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90دن کمی کی منظوری دے دی،معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہو گا،تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال اور ویکسی نیشن سے متعلق پر بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عیدالفطر پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے،،ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے معمولی جرائم میں قیدافرادکی سزا میں 90دن کمی کی منظوری دیدی، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا معافی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پرنہیں ہو گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں