پیپلز پارٹی نے این اے 249 میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کر کے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی طرف سے ڈھائی سال سے دوبارہ گنتی کے لئے درخواستیں زیر التوا ہیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن ان پر بھی غور کرے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگر NA-249 میں دھاندلی ہوئی ہے تو پولنگ کے عمل کے دوران الیکشن کمیشن کو شکایت کیوں نہیں کی گئی؟ یہ کیسی دھاندلی ہے جو اس وقت سامنے آئی جب NA-249 ایک دوسری جماعت کوشکست واضح ہونے لگی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ NA-249 میں دھاندلی کے کسی ثبوت کے بغیر الیکشن کمیشن کا دوبارہ گنتی کا فیصلہ حیران کن ہے۔ دھاندلی کے ثبوتوں کے بغیر NA-249 میں اگر دوبارہ گنتی ہو سکتی ہے تو پھر ہر انتخابات میں اس کو مثال بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد فوج کو مداخلت کی دعوت دینے کا مطالبہ افسوسناک ہے۔ امید ہے کہ دوبارہ گنتی میں تیر کی جیت کی صورت میں دل بڑا کرکے پی پی پی لیڈرشپ کو مبارکباد دی جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close