اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے لئے نبی کریم حضرت محمدؐ کی شان سب سے زیادہ مقدم ہے یورپی یونین کے کہنے پر قوانین میں تبدیلی نہیں کریں گے،منگل کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یورپی یونین نیاپنانکتہ نظرپیش کیاہے یورپی یونین ہمیں یہ نہیں کہہ سکتاآپ کو کیا کرنا ہے کیا نہیں، ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے ہیں کسی کے کہنے پر نہیں کریں گے،فوادچوہدری نے کہا کہ ہم اپنے قوانین خود بناتے ہیں ہمیں کوئی ڈکٹیٹ نہ کرے، یورپی یونین کی قراردادسے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑیگا بیرونی ممالک کے د باؤسے ہم اپنے قوانین تبدیل نہیں کرسکتے،وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لئے نبی پاکؐ کی شان سب سے زیادہ مقدم ہے یہ نہیں ہوسکتاکہ کوئی ہمیں کہے کہ اپنے قوانین تبدیل کریں، یورپی یونین کے کہنے پرہم قوانین میں تبدیلی نہیں کریں گے کوئی دوسراملک پاکستان کو خارجی، داخلی معاملات پرڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کیاقوانین ہوں گے یورپی یونین فیصلہ نہیں کرسکتا، ماضی میں کرپشن کو برا نہیں سمجھا جاتا تھا، اپوزیشن سے مسلسل کہہ رہے ہیں انتخابی اصلاحات پرساتھ بیٹھیں، انتخابی اصلاحات پراپوزیشن کا رویہ آپ سب نے دیکھ لیاہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں