گرفتاریوں کے باوجود مختلف شہروں میں عوام نے کورونا ایس او پیز ہوا میں اڑا دیں

اسلام آباد (آئی این پی )ملک کے مختلف شہروں میں انتظامیہ کے کریک ڈائون کے باوجود شہریوں کی جانب سے کورونا ضابطہ کار(ایس او پیز)نظرانداز کی جارہی ہیں۔کورونا کے وار روکنے کیلئے کہیں لاک ڈان توکہیں گرفتاریاں جاری ہیں لیکن بہت سے شہری ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لیے تیارہی نہیں ۔آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآبادکے بینکوں میں صبح سے ہی رش رہا، اے ٹی ایم کے باہرلمبی قطاریں لگی رہیں، شہری کئی اے ٹی ایمز کے خراب ہونے کی بھی شکایت کررہے ہیں ۔ گھوٹکی کے احساس کفالت پروگرام میں خواتین کی بے نظمی نظرآئی، سخت گرمی میں بے نظمی اوربغیرماسک کے خواتین کے ہجوم کوانتظامیہ بھی قابونہ کرسکی، انتظامیہ ایس اوپیزپرعمل کرانے میں ناکام نظر آئی۔گوجرانوالا میں صبح سے اندرون شہر کے بازاروں میں غیرمعمولی رش بڑھ جاتاہے ، ادھر ملتان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار افراد شیر شاہ روڈ پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں پارٹی کر رہے تھے جہاں 70 کے قریب افراد موجود تھے ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں