شمالی علاقہ جات، گلیات، کاغان، سوات، دیر اور چترال کے سیاحتی مقامات 8 سے 16 مئی تک بند رکھنے کااعلان

پشاور (آن لائن) محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر 8 سے 16 مئی تک شمالی علاقہ جات گلیات, کاغان, سوات,دیر اور چترال کے سیاحتی مقامات, ریزورٹس، ہوٹلز اور اس کے آس پاس کے تفریحی مقامات اور عوامی پارک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید تعطیلات کے دوران سیاحت کا ارادہ رکھنے والے افراد ان علاقوں کا رخ کرنے سے گریز کریں۔سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت و زندگیوں کی حفاظت کے پیش نظر مذکورہ بالا ایام میں گلیات، کاغان وادی، سوات دیر اور چترال نہ آئیں

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close