جہانگیر ترین کے حمایتی اراکین اسمبلی نے وزیراعظم کومعاملات سلجھانے کیلئے الٹی میٹم دیدیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قومی اور پنجاب اسمبلی کے 25 ارکان نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا ایک مرتبہ پھر یقین دلایا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کی زیر صدارت عمران خان سے باغی ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔جس میں جہانگیر ترین کی وزیراعظم عمران خان سے حالیہ ملاقات کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا اجلاس نے اس ملاقات کو نتائج کے حوالے سے عیدالفطر تک دیکھنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے جہانگیر ترین کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close