موجودہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، پیشنگوئی کر دی گئی، کون کون قبل از وقت انتخابات کا حامی ہے اور کون چاہتا ہے موجودہ حکومت پانچ سال مکمل کرے؟ دلچسپ انکشاف

لاہور(پی این آئی) سینئر صحافی صابر شاکر نے کہاہے کہ موجودہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ، اتحادی جماعتیں اور شہبازشریف چاہتے ہیں الیکشن اگست 2023ء تک نہ جائیں بلکہ قبل ازوقت ہونے چاہئیں، مریم نوازچاہتی ہیں انتخابات 2023ء میں ہوں، مریم نوازچاہتی ہیں حکومت مدت پوری کرے، قبل انتخابات کا فائدہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو ہوگا۔انہوں نے اپنے تجزیے میں بتایا کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں اور نئے انتخابات چاہتے ہیں، عمران خان نے گلگت بلتستا ن میں بھی گلے شکوے کیے، کابینہ ارکان کے انتخاب میں بھی غلطیاں ہوئیں، اسد عمر نے بھی کہا کہ وزیراعظم پرپریشر آیا تو وہ اسمبلی توڑ دیں گے۔اسد عمر نے مثال دی کہ خیبرپختونخواہ میں بھی مخلوط حکومت تھی تو تب پی ٹی آئی ایم پی ایز نے بغاوت کی ، وزیراعظم نے ان کو بلایا کہ میں اسمبلیاں توڑ دوں گا، بلیک میل نہیں ہوں گا۔صابر شاکر نے کہا کہ میرے پاس اطلاعات ہیں موجودہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہیں کرے گی، قبل ازوقت انتخابات ہوں گے، کب ہوں گے اس کے بارے میں ابھی مائنس پلس ہوسکتا ہے، موجودہ حکومت نے اگست 2023ء میں اپنی مدت پوری کرنی ہے، اور انتخابات نوے روز کے اندر ہوں گے، اگر پارلیمنٹ مدت پوری کرتی ہے، لیکن مجھے قوی یقین ہے کہ آئندہ انتخابات قبل ازوقت ہوں گے۔ابھی سے کام شروع ہوچکا ہے، صورتحال کنٹرول میں نہیں ہے۔اس کے ساتھ ساتھ جہانگیرترین گروپ کا اجلاس ہوا، جس میں ترین گروپ نے کہا کہ عید تک انتظار کریں کہ حکومت ہمیں ریلیف دیتی ہے یا نہیں۔اگر وزیراعظم مقدمات واپس نہیں لیتے، ایف آئی اے کی تحقیقات کو نہیں روکتے تو صورتحال سامنے ہوگی۔جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ آرہا ہے، سیاسی سرگرمیاں عید کے بعد شروع ہوجائیں گی۔ایم کیوایم کو وزارت کی آفر کی گئی، لیکن ایم کیوایم نے مسترد کردی، ایم کیوایم بھاری بھرکم فنڈ مانگے گی، اسی طرح مسلم لیگ ق کو یقین دہانی کروائی تھی کہ مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنائیں گے لیکن سینیٹ کے الیکشن کے بعد وزراء کی دو بار ردوبدل کیا گیا لیکن مسلم لیگ ق سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔اب ق لیگ بھی بجٹ میں ترقیاتی فنڈ مانگے گی۔ تحریک انصاف کے اکثریت اسی صورت میں برقرار رہے گی جب ایم کیوایم ، مسلم لیگ ق اور جی ڈی اے کے مطالبات پورے کیے جائیں گے۔قبل ازوقت انتخابات کیوں ضروری ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں شہبازشریف، تحریک انصاف ، اتحادی جماعتیں چاہتی ہیں الیکشن اگست 2023ء تک نہ جائیں بلکہ قبل ازوقت ہونے چاہئیں۔ مریم نوازچاہتی ہیں حکومت مدت پوری کرے، قبل انتخابات کا فائدہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کو ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close