خلیجی ممالک میں شوال کا چاند کب نظر آئے گا؟پاکستان میں چاند کی پیدائش کا وقت کیا ہو گا؟پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) عید الفطر قریب آگئی، شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے غیر ملکی ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر ممالک میں 12 اپریل کو چاند نظر آنے کا قوی امکان، پاکستان اور جنوبی ایشیائی ممالک میں 13 اپریل کو چاند نظر آئے گا۔ دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات کی جانب سے شوال کے چاند کی رویت کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 01 منٹ پر ہوگی۔ یوں 12 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 12 مئی کو ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہوگا۔یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 14 مئی بروز جمعہ کو ہوسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 12مئی کو ہوگا۔دوسری جانب حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔جمعرات کے روز وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا۔ این سی او سی کے مطابق عید الفطر کی تعطیلات 10 تا 15 مئی تک ہوں گی۔ این سی او سی نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے گائیڈلائنز بھی جاری کر دی ہیں جس کے مطابق 8 تا 16 مئی ”گھر رہو محفوظ رہو” کی حکمت عملی پرعمل درآمد کیا جائے۔عید کی زیادہ تعطیلات کا مقصد قومی سطح پر نقل و حمل کرنا ہے۔اس طرح وفاقی حکومت کے ملازمین کے لیے 8 مئی ہفتے سے 16 مئی اتوار تک 9 چھٹیاں بنیں گی، جبکہ صوبوں کے ملازمین کے لیے عید الفطر کی 8 چھٹیاں ہو جائیں گی۔ این سی او سی نے اعلان کیا کہ عید الفطر پر پبلک پارکس بند رہیں گے۔ این سی او سی کے مطابق عید پر لازمی سروسز کے علاوہ کاروبار، مارکیٹس اور دکانیں بند رہیں گی۔عید پر گروسری ، میڈیکل اسٹورز ، اسپتال اور ویکسی نیشن سینٹرز کُھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ عید الفطر پر بیکریز، پٹرول پمپس ، چکن ، سبزی اور فروٹ شاپس بھی کُھلی رہیں گی۔ این سی او سی کی جانب سے اجلاس میں مزید فیصلے بھی کیے گئے جن کے مطابق چاند رات کے بازاروں پر پابندی عائد ہوگی، عید کے لیے اضافی ٹرینیں 7 مئی تک چلائی جائیں گی تاہم انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر8 سے 16مئی تک مکمل پابندی عائد رہے گی۔ این سی او سی نے ہدایت کی کہ عید کی تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مزید برآں عید الفطر پر ملک بھر میں سیاحتی مقامات بھی بند رہیں گے۔ جمعۃ الوداع اور نماز عید کے لیے گائیڈ لائنز یکم مئی کو جاری کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close