صرف دس ہزار روپے ماہانہ قسط پر اپنا گھر حاصل کریں، حکومت نے کم آمدنی والے خاندانوں کو خوشخبری سنا دی

لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے ویژن ایفورڈایبل ہاوسنگ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے 133 مقامات کی نشاندہی کی جاچکی ، گھرکی قیمت 14 لاکھ30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزارروپے ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے گھرکا خواب آنکھوں میں سجائے افراد کے خوابوں کوعملی تعبیر دینے کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم کیویژن کے تحت گھروں کی تعمیرکیلئے133 مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے ، ابتدائی طورپر32 مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے منصوبے کیلئے 3ارب روپے فراہم کردیے، گھر کا رقبہ 3 سے بڑھا کر ساڑھے 3مرلیکیا گیا ہے، گھرکی قیمت 14 لاکھ30ہزارروپے اور ماہانہ قسط 10ہزارروپے ہوگی، قرعہ اندازی سیکامیاب خوش نصیبوں کو انکا اپنا گھرفراہم کیا جائے گا۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سرگودھامیں اس منصوبے پر کام جاری ہے، ڈی جی خان،خوشاب،میانوالی،لاہورسمیت10تحصیلوں میں جلدکام شروع ہوگا، وزیراعظم عمران خان عوام کوسستے گھرفراہم کرنے کا وعدہ وفا کررہے ہیں، عوام کا استحصال کرنے والے مخالفین اور ناقدین منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں