بدانتظامی کا الزام لگا کر مجھے قربانی کا بکرا بنا کر استعفیٰ لیا گیا، ایک اور بڑی شخصیت اپنی برطرفی پر پھٹ پڑی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم اپنی برطرفی پر پھٹ پڑے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں سہیل سلیم نے کہا کہ پی ایس ایل 6 میں بدانتظامی کا الزام لگا کر مجھے قربانی کا بکرا بنا کر استعفیٰ لیا گیا، میں نے 365 دن اپنی راتیں کالی کرکے پی سی بی کے لیے کام کیا اور مجھے اس کا یہ صلہ دیا گیا، مجھے نکال کر کچھ لوگوں کو بچایا گیا، اب بھی میرے پاس کچھ کہانیاں ہیں مگر ملکی مفاد میں وہ بتانا نہیں چاہتا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ہی پی سی بی کی جانب سے پی سی بی کے شعبہ میڈیکل اینڈ سپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم کا استعفیٰ منظور کیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے سابق ڈائریکٹر میڈیکل ڈاکٹر سہیل سلیم اپنی برطرفی پر پھٹ پڑے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close