کراچی (پی این آئی) متحدہ قومی موومنٹ( ایم کیوایم ) پاکستان نے وفاق کی جانب سے ایک اور وفاق میں وزارت کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے ہی ایک وزارت کا بوجھ سنبھالے ہوئے ہے تحریری معاہدے پر عمل درآمد کرایا جائے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے ایم کیو ایم کی قیادت سے رابط کیا گیا آبی وسائل کی وزارت کی پیشکش کی گئی، خالد مقبول صدیقی کا نام دیا گیا جس پر ایم کیو ایم پاکستان رابط کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزید کوئی وزارت نہ لی جائے ، جھنڈے والی گاڑی اور دفتر سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ایم کیو ایم نے واضع طور پر وفاق مطلع کردیا ہے کہ ہم کوئی وزارت نہیں لے گے آپ سے جو ہمارا تحریری معاہدہ ہوا ہے اس پر عمل درآمد کرائیں، 3سال میں نہ کراچی والوں کو روزگار ملا نا مسائل حل ہوئے، کے پی ٹی میں نوکریاں آئی تو کراچی والوں کو درخواست دینے تک کی اجازت نہیں تھی، یہ زیادتی کی انتہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے وفاق کو کہا ہے کہ پہلے لوگوں کے مسائل حل کیے جائے وعدے پورے کیے جائیں، نوجوانوں کو روزگار دیا جائے، کیا وزارت سے عوام کی خدمت ہوسکتی ہے، بدترین صورتحال میں ہم عوام کو کیا جواب دیں، ہم اتحادی ہے، ہرمشکل وقت میں وفاق کا ساتھ دیالیکن وفاق نے کراچی کے لئے تین سال میں کچھ نہیں کیا، صرف زبانی جمع خرچ کیا ہے، ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اگر یہ ہی صورتحال رہی تو کوئی بھی فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں