عمران خان اچانک اسمبلیاں توڑدیں گے، منظور وسان نے بڑی پیشنگوئی کر دی

کراچی(آئی این پی ) اپنے خوابوں اور سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ 2021 خطرناک سال ہے اور عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے۔ سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عوام کا عمران خان پر اعتماد ختم ہو چکا، میں نے پہلے کہا تھا کہ عمران خان کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان بھی پریشان ہے۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2021 خطرناک سال ہے، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، 2023 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور(ن)لیگ کا مقابلہ ہوگا۔واضح رہے کہ منظور وسان اپنی سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہیں، ماضی میں ان کی جانب سے کی گئی کئی پیشگوئیاں صحیح بھی ثابت ہوئی ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close