سعودی عرب سے سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہوںگے، سفاتخانے کا موجودہ سسٹم تبدیل کیا جائے گا، نئے سفیر کی بات چیت

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر تین شعبوں میڈیا ، کمیونٹی اور اکنامک کوآپریشن میں مفاہمت کی مختلف یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہونا ہیں۔ سعودی میڈیا سے انٹرویو میںبلال اکبر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے کے دوران جو میٹنگز ہونے والی ہیں اس کے بعد سعودی تعاون کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے کام کو تیز تر کردیا جائے گا۔ سینکڑوں قیدی رہا ہو کر پاکستان جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل کے حوالے سے بھی کام کر رہےہیں۔ سفارتخانے کےموجود سسٹم کو تبدیل کیا جائے گا ۔ اس میں ٹیکنالوجی شامل کریں گے ۔ سفارتخانے میں ایک ہیلپ لائن بھی بنا رہے ہیں جو چوبیس گھنٹے کام کرے گی جس میں سعودی عرم میں مقیم پاکستانی رابطہ کرسکتے ہیں۔ اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستانی کمیونٹی بھی اچھی طرح محنت اور سعودی قوانین کی پاسداری کرے۔ سفارتخانہ کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں بھر پور تعاون کرے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں