لاہور (آن لائن)آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے جبکہ پنجاب کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے میں پیش کیا جائیگا ، اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کے تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔نجی ٹی وی نے محکمہ خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ قومی بجٹ جون کے پہلے ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ پنجاب کا بجٹ جون کے دوسرے ہفتے پیش کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا ہے کہ بجٹ پیش ہونے تک تقرروتبادلوں پرپابندی عائد کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کے تمام افسران کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق رپورٹ وزیراعلی کو پیش کی جائے گی۔۔۔۔۔
نیب کی چوہدری برادران کے خلاف دو انکوائریاں بند کرنے کی درخواست احتساب عدالت نے منظور کر لی
لاہور (آن لائن)احتساب عدالت نے چوہدری برادران کے خلاف دو انکوائریاں بند کرنے کی اجازت دیدی ۔جو انکوائریز بند کرنے کی درخواست منظور کی گئی ہیں ان کا تعلق زائد اثاثہ جات کیس سے تھا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی انکوائری بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔نیب نے چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الٰہی اور اور مونس الٰہی سمیت دیگر فیملی ارکان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری بند کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں نیب لاہور نے موقف اختیار کیا کہ انکوئری میں چوہدری برادران کے خلاف ٹھوس شواہد اور ثبوت نہیں ملے، چوہدری برادران کی فیملی کے اثاثے قانون کے مطابق ہیں اور ان میں کوئی غیر قانونی اقدام نہیں پایا گیا۔نیب نے کہا کہ نیب لاہور کو تحقیقات میں تمام چیزیں قانون کے مطابق ملی ہیں لہٰذاعدالت چوہدر برادران کے خلاف نیب لاہور میں جاری انکوائری کو بند کرنے کا حکم دے۔عدالت میں نیب لاہور کی جانب سے پراسکیوٹر اسد اللہ نے دلائل دیئے اور انکوائری کو فوری بند کرنے کی منظوری مانگی جس پر عدالت نے نیب لاہور کی استدعا منظور کرلی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں