ناجائز منافع خوروی و زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے جرمانہ

کراچی(آن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرایسز ڈاکٹر کھٹو مل جیون کی ہدایت پر صوبے بھر میں بڑی کاروائیاں کرتے ہوئے ناجائز منافع خوروی و زخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ابتک رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں 53 ہزار سے زائد دکانوں, پھل و سبزیاں فروش اور دیگر اشیائ￿ خوردونوش فروخت کرنے والوں کی چیکنگ کی گئی۔جبکہ سرکاری پرائس لسٹ کی عدم موجودگی اور ناجائز منافع خوری پر صوبے بھر کے 10 ہزار سے زائد گراں فروشوں اور دکانداروں پر 1 کڑور 54 لاکھ روپے سے زائد کا چلان کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویڑن میں 23 سو سے زائد منافع خوروں پر 81 لاکھ 89 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ جبکہ حیدرآباد ڈویڑن میں 23 سو سے زائد منافع خوروی پر 30 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ لاڑکانہ ڈویڑن میں کاروائی کرتے ہوئے 13 سو سے زائد منافع خوروں پر 6 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ میرپور خاص ڈویڑن میں 11سو سے زائد منافع خوروی پر 13 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کاجرمانہ عائد کیا گیا جبکہ شہید بینظیر آباد میں 1401 منافع خوروں پر 11 لاکھ 93 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ سکھر ڈویڑن میں 1525 منافع خوروں پر 10 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ واضح رہئے کہ بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسیز کے افسران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر صوبے بھر میں منافع خوروں اورذخیرہ اندوزوں کو پکڑنے کے لیے کاروائی میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ کسی کو رمضان شریف کی آڑ میں ناجائز منافع کمانینہیں دیا جائیگا۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close