عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں کہہ دو، مصطفی کمال کا دعویٰ

کراچی(آئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاک سر زمین پارٹی(پی ایس پی)کے چیئرمین مصطفی کمال کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق بیان کی تردید کردی،گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مصطفی کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال نے حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے ان سے ملاقات کی تھی ، وہ مصطفی کمال کے گھر کبھی نہیں گئے،دوسری جانب مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کا حصہ بننے کے لیے گورنر سندھ نے ان سے ملاقات کی تھی ،گورنر سندھ انہیں پی ٹی آئی میں شامل کرنا چاہتے تھے،مصطفی کمال نے کہا کہ 7ماہ قبل گورنر سندھ نے ان سے کہا تھا کہ مٹھائی گاڑی میں ہے، ایک بار ہاں کہہ دو ،انہوں نے مزید کہا کہ ان کے خلاف بلدیہ ٹائون میں تحریک انصاف نے مہم چلائی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close