ن لیگی رہنما جاوید لطیف کا جھوٹ چیک کرنے والی مشین پر ٹیسٹ کیا جائے گا

لاہور(آئی این پی)لاہور کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف بیان کیس میں گرفتار مسلم لیگ( ن) کے رہنما جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ میں 4دن کی توسیع کردی ،پولیس نے جاوید لطیف کو بکتر بند گاڑی میں ماڈل ٹائون کچہری میں پیش کیا اور عدالت سے مزید ریمانڈ دینے کی استدعا کی ،تفتیشی افسر کا کہناتھاکہ جاوید لطیف کا پولی گرافک ٹیسٹ کرانا ہے،جاوید لطیف کے وکیل نے ریمانڈ میں توسیع او رپولی گرافک ٹیسٹ کی مخالفت کی اور کہا کہ بتایا جائے کہ ان کے موکل نے کس ادارے کے خلاف بات کی ہے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد جاوید لطیف کو 7مئی کو پیش کرنیکا حکم دے دیا،سماعت کے بعد لیگی رہنما طلال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید لطیف کے خلاف کیس پی ٹی آئی کے کونسلر نے درج کرایا،جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پولیس چوروں ڈاکوں کو پکڑنے کے بجائے ان کے پیچھے لگی ہوئی ہے،کلبھوشن کو ان سے زیادہ سہولتیں ہیں، ہمیں صرف انصاف ملنا چاہیے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں