لاہور(آئی این پی) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبہ پنجاب میں ویکسینیشن سینٹرز میں اضافے اور عملے کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ایک بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر 80ہزار افرادکی ویکسینیشن کی جارہی ہے اب ہمارے سسٹم میں نجی سیکٹرکے40وینٹی لیٹرز اور 400بستروں کا اضافہ ہوگیاہے،ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب بھرمیں کوروناکے تدارک کیلئے تمام ادارے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں اور کورونا کے مثبت کیسزکی شرح میں اضافہ والے شہروں میں مزیدپابندیاں عائد کی جائیں گی،انہوں نے کہا کہ کورونامریضوں کے علاج معالجہ کیلئے سرکاری ہسپتالوں کی صلاحیت کو بڑھا دیا گیا ہے جب کہ عوام کی سہولت کی خاطرویکسینیشن سنٹرزپرعملہ کی تعدادکو دگنا کیا جا رہا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھرمیں ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کروایا اور ویکسینیشن کی تعداد کو بڑھا دیا گیا ہے، عوام کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، مشکل گھڑی میں عوام کے لئے سہولیات پیداکی جارہی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں