اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ۔عید کے موقع پر اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ عید کے موقع پر کسی صورت ذخیرہ اندوزی اور بے جا منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی،کی صوبائی حکومتیں رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں، رمضان میں اشیائے ضروریہ کی طے شدہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی جائے۔پیر کو وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو اجس میں وفاقی وزرا، مشیروں اور معاونین سمیت صوبائی چیف سیکرٹریز اور دیگر حکام نیشرکت کی ۔اجلاس میں ملک میں ضروری اشیا کی قیمتوں کے رجحان کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آٹا، گھی، چینی، چکن، انڈوں اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیاگیا ۔اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے نیشنل پرائس کمیٹی کو مہنگائی کے رجحان پر بریفنگ دی جبکہ ادارہ شماریات نے وزیر خزانہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کے طریق کار پر شرکاء کوآگاہ کیا۔کمیٹی نے اعداد و شمار اکٹھے کرنے سے متعلق طریق کار کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی ۔اجلاس میں سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کی نے گندم کے دستیاب ذخائر بارے بریفنگ دی۔صوبائی حکومتوں کی رمضان سہولت بازاروں کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔وزیر خزانہ نے ہدایت کی صوبائی حکومتیں رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں، رمضان میں اشیائے ضروریہ کی طے شدہ نرخوں پر وافر دستیابی یقینی بنائی جائے ۔عید کے موقع پر اشیائے ضروریہ کے ذخائر، مارکیٹ میں فراہمی اور صارفین کے مفادات کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ عید کے موقع پر کسی صورت ذخیرہ اندوزی اور بے جا منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں