وزیراعظم اور جہانگیر ترین میں براہ راست رابطے بحال، دونوں نے کس بات پر اتفاق کر لیا؟ تین دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت جاسکتی ہے، اہم ترین اداروں کو اطلاع مل گئی

لاہور (پی این آئی) صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان میں براہ راست رابطہ ہوچکا ہے۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین کا عمران خان سے براہ راست رابطہ ہوچکا ہے۔ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انویسٹی گیشن کو شفاف کرائیں۔ دونوں کا رابطہ ہوا ہے لیکن دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس کو پبلک نہیں کیا جائے گا۔عارف حمید بھٹی نے پروگرام میں ایک اور دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین سے ملنے کے بعد جمعہ کو شہباز شریف سے کچھ لوگوں کی ملاقات ہوئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر کو 72 گھنٹے دے دیے جائیں تو پنجاب میں حکومت جا سکتی ہے۔ پاکستان کے اہم ترین اداروں کو یہ اطلاع پہنچ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close