سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، عید پر 9چھٹیوں کا مزہ لیں گے

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے عیدالفطر پر 6 چھٹیوں کی منظور ی دے دی۔رواں سال عیدالفطر کی تعطیلات 10 مئی سے 15مئی تک ہوں گی جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بھی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم نے 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظور ی دی ہے۔ تاہم پیر سے ہفتہ تک عید کی چھٹیاں ہوں گی۔سرکاری ملازمین پیر سے پہلے دو دن بھی ہفتہ وار چھٹیوں کا مزہ لوٹیں گے اور 16تاریخ کو بھی بوجہ اتوار چھٹی ہو گی۔ یوں سرکاری ملازمین کل نو چھٹیوں کا مزہ لیں گے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ عید الفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ وزارت داخلہ نے  این سی او سی کی سفارش  اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔پیر کو ترجمان وزارت داخلہ  کی طرف سے  جاری   بیان کے  مطابق  عید الفطر کیلئے 10مئی سے 15مئی تک عید کی چھٹیاں ہونگی۔ ترجمان وزارت داخلہ   نے کہاکہ عید کی ایس او پیز پہلے ہی جاری کی چکی ہیں ۔   وزارت داخلہ نے  این سی او سی کی سفارش  اور وزیراعظم پاکستان کی اجازت سے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close