نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی، انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

سکھر(آئی این پی)سکھر تعلیمی بورڈ کی جانب سے نویں اور گیارہویں جماعت کے انرولمنٹ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 31مئی تک توسیع ۔تفصیلات کے مطابق  : ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے ایس ایس سی پارٹ ون (نویں) اور ایچ ایس سی پارٹ ون (گیارہویں) جماعت کے تمام ریگیولر امیدواران کے انرولمنٹ فارم اور پرائیویٹ امیدواران کے رجسٹریشن فارم سندھ حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پالیسی کے تحت بغیر کسی فیس کے وصول کرنے کی آخری تاریخ میں 31مئی 2021 تک توسیع کردی گئی ہے، صرف فی فارم فیس 100 روپے مقررہ تاریخ کے بعد 500روپے جرمانہ کے طور پر چارج ہونگے۔ اسی طرح تمام خانگی اداروں کے لئے اعلان کیا گیا ہے کہ تمام نجی تعلیمی اداروں سے وابسطہ نویں اور گیارہویں جماعت کے ریگیولر امیدواران کے انرولمنٹ فارم اور پرائیویٹ امیدواران کے رجسٹریشن فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ بھی 31مئی مقرر کی گئی ہے، نجی تعلیمی اداروں کے ریگیولر امیدواران (تمام گروپ) کے انرولمنٹ فیس 600 روپے، پرائیویٹ رجسٹریشن فی 1200 روپے اور فارم فیس 100 روپے وصول کیے جائینگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close