عید الفطر کی چھٹیوں میں کمی ہو گئی، وفاقی حکومت نے باقاعدہ منظوری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، عیدالفطر کی چھٹیاں 10سے 15مئی تک ہوں گی، وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے تحت عیدالفطر کی چھٹیاں 10مئی بروز پیرسے 15مئی بروز ہفتے تک ہوں گی۔وفاقی وزارت داخلہ نے 30 اپریل کوعیدالفطرکی چھٹیوں کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔ سمری میں 8 سے 16مئی تک چھٹیوں سفارش کی گئی تھی، تاہم وزیراعظم عمران خان نے آج عیدالفطر کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے، عید الفطر کی ایک ہفتے کی تعطیلات کی جائیں گی۔ واضح رہے 28 اپریل کو این سی اوسی نے 8 مئی تا 16مئی’’گھر رہو محفوظ رہو‘‘ کی گائیڈ لائنز بھی جاری کی تھیں، جس کے تحت 8 سے16 مئی تک چاند رات بازاروں، مہندی، جیولری، کپڑوں کے اسٹالز پرپابندی ہو گی، تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز بند رہیں گے۔تفریحی مقامات اوران کے گرد موجود ہوٹل بھی بند رہیں گے۔ نجی گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں کو50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی۔ بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ عید الفطرپر زیادہ تعطیلات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ زیادہ چھٹیاں کرنے کا مقصد لوگوں کو گھروں میں رکھ کر محفوظ بنانا ہے،عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔ 8 مئی سے 16مئی تک ’’گھررہو محفوظ رہو‘‘ کی حکمت عملی کے تحت تمام مارکیٹیں، دکانیں، کاروبار بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close