پنجاب کے وہ اضلاع جہاں مسجد میں اعتکاف کی اجاز ت دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں فرزندانِ اسلام کورونا وبا کے ایس او پیز کے تحت اعتکاف میں بیٹھ چکے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث صرف 10 اضلاع میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ساہیوال ، بہاولپور، گجرات، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اٹک، سیالکوٹ، ڈیرہ غازی خان، حافظ آباد، اور جھنگ میں بھی اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔ پنجاب کے باقی 26 اضلاع میں حکومت کی جانب سے اعتکاف پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close