حکومت کی پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں، عوام کو بری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد( آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی سرکار سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا، مشیروں،وزرا ء کی فوج اب بے بس افسران پر غصہ نکال رہی ہے، اس سال حکومت 5 بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے، اگلے ماہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا جائے گا،تیل بحران رپورٹ کے بعد حکومت میں کیوں خاموشی ہے؟ ۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان  میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مہنگائی سرکار سے کچھ بھی نہیں سنبھل رہا، رمضان میں نہ عوام کو راشن مل رہا ہے نہ کوروناکی ویکسین،زراعت کو تباہ کر کے پورے ملک میں خوراک کا بحران پیدا کیا گیا ہے، مشیروں،وزرا ء کی فوج اب بے بس افسران پر غصہ نکال رہی ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ اس سال حکومت 5 بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے، اگلے ماہ پھر عوام پر پیٹرول بم گرایا جائے گا،تیل بحران رپورٹ کے بعد حکومت میں کیوں خاموشی ہے؟ عوام سے لوٹے ہوئے پیسوں اور مہنگائی کا حساب کون دے گا؟ تیل کا مصنوعی بحران پیدا کرکے مافیا نے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں