غربت کے خاتمے کی جانب ایک اور قدم حکومت کا مستحقین کومفت راشن کے لیے کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخواحکومت نے صحت کارڈ کے طرزپر مستحقین کے لیے راشن کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، راشن کارڈ سے مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پر پر فراہم کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مستحقین کیلیے راشن کارڈجاری کرنیکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیراعلی کے پی محمودخان نے کہا ہے کہ کیپی حکومت صحت کارڈ کے طرزپر راشن کارڈ جاری کرے گی ، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پر پر فراہم کیاجائے گا۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ راشن کارڈوزیراعظم کے فلاحی ریاست کے مشن میں سنگ میل ثابت ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام دوست حکومت ہے۔ وزیراعلی کے پی نے مزید کہا کہ کیپی حکومت غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور مفاد عامہ کیاقدامات کا عملی سلسلہ جاری رہے گا ، سابق حکمرانوں نے ووٹ کے لیے غریب طبقے کا نام استعمال کیا اور غریب طبقے کی فلاح کے لیے عملا کچھ نہیں کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close