اسلام آباد(آئی این پی ) ایم کیوایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ایک اور وزارت کی پیشکش مسترد کردی اور کہا ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پارہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ، پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کووفاقی کابینہ میں ایک اور وزارت کی پیشکش کی ، وزارت کی پیشکش کابینہ کے سینئر وزیر کی جانب سے کی گئی ہے۔ سینئروزیر نے کابینہ میں وزارت آبی وسائل کیلئے خالد مقبول سے نام مانگا ، تاہم ایم کیوایم نے اتحادی جماعت تحریک انصاف کی وزارت کی پیشکش کومستردکردیا ہے۔ ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمیں مزید کوئی وزارت نہیں چاہیے، ایک وزارت کا سیاسی بوجھ نہیں سنبھال پارہے، نہ کراچی والوں کو روزگار مل رہا ہے نہ مسائل حل ہورہے ہیں۔ ایم کیو ایم نے جواب میں کہا ہے کہ کے پی ٹی میں نوکریاں آتی ہیں تو کراچی والوں کیلئے جگہ نہیں ہوتی ، پہلے لوگوں کے مسائل حل ، وعدے پورے ،نوجوانوں کوروزگار دیں، وزارت سے کیاعوام کی خدمت ہوگی، کراچی کے عوام کو کیا جواب دیں گے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں