وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ،عید پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری دی جائے گی

اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وقاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا جس میں 8نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں ملکی کرونا اور ویکسین کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ کابینہ ضلعی انتظامیہ کی مدد کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا میں پروڈکشن کنٹرول ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ عیدالفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ اسکے علاوہ این ای ڈی یونیورسٹی کی 100 ویں سالگر پر سکہ جاری کرنے، ریلوے اور ٹیکس میں حائل رکاوٹوں میں نجی شعبے کی شرکت اور ریلوے تعمیرات پاکستان کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔۔۔۔۔۔

مزید 4، ارکان قومی اسمبلی کی جہانگیر ترین سے ملاقات،گروپ کا اجلاس، عید تک عمران خان کو مہلت دینے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کے سب سے قریبی دوست اور اب تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین رہائش گاہ پران کے حمایتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میںگروپ کے ارکان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات اور ان کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر عمل کے لے انتظار کرنے پر اتفاق کیا گیااور طے پایا کہ وزیراعظم کی یقین دہانی کے بعد عید تک خاموشی اختیار کی جائے گی اور وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ کی تحقیقات کا انتظار کیا جائے گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے جہانگیرترین سے مزید چار ارکان قومی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے اور آئندہ چند روز میں جہانگیرترین سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے نامزد کردہ سینیٹر علی ظفر ایڈوکیٹ نے ترین گروپ کے وکلا اور اکاؤٹنٹ سے ملاقات کی، اور کیس کے حوالے جہانگیرترین کی ٹیم کا موقف سن لیا اور سینٹرعلی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مئی کے آخر تک وزیراعظم کو رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ان ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ظفر ایڈوکیٹ ایف آئی اے اور پراسیکیوشن کی ٹیم سے بھی ملاقات کا ایک دور کرچکے ہیں، اور ان کی اب تک چار میٹنگز کرچکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close