تحریک انصاف کے ایم پی اے نے این اے 249 میں پارٹی کی شکست کی وجوہات کا انکشاف کر دیا

کراچی (پی این آئی) حکمران جماعت تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میںشرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس علاقے سے تحریک انساف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان نے وزیراعظم عمران خان ، گورنر سندھ ، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو خط لکھے جانے والے خط میں پارٹی کی تنظیمکے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہارکیاہے اورکہا کہ تحریک انصاف کامقامی تنظیمی ڈھانچہ مکمل طورپرتباہ اور ناکام ہوچکا ہے۔اس سے پہلے ایم پی اے شہزاد اعوان نےاین اے 249 سے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ یہ امیدوار بہت کمزور ہے، یہ یوسی اور سندھ اسمبلی کی نشست پر ہار چکا ہے۔ اس کی کامیابی کا قطعہ کوئی امکان نہیں اور اسے امیدوار بنانے سے پارٹی کو نقصان ہو گا۔ شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ میرے خدشات سچ ثابت ہوئے لیکن ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر انتخابی مہم چلائی لیکن مجھ سمیت تمام لوگ بہتر انداز سے مہم نہیں چلا سکے لیکن میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے کہ میری وجہ سے ہارے ہیں،خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ بلدیہ ٹاون میں حکمت عملی کا فقدان تھا اور غلط فیصلوں کی وجہ سے عبرت ناک شکست ہوئی، اس میں جس کی کوتاہی ہو اس کے خلاف کارروائی کی جائے، ہماری جماعت کا مقامی ڈھانچہ مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close