فردوس عاشق اعوان کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر کی تذلیل پر مریم نواز میدان میں آگئیں، شدید ردِ عمل دیدیا

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سول سرونٹ خاتون کو ڈانٹ پلانے کے واقعے کی مذمت کی ہے ، اتوار کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ اپنی ناکامی اور بدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے،رمضان بازاروں میں غیر معیاری،مہنگی اشیا حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں،سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں،سیالکوٹ کے رمضان بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے، مریم نواز نے کہا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس پڑھ لکھ کر، محنت کر کے، مقابلے کے امتحان پاس کر کے اس مقام تک پہنچتے ہیں، سلیکٹ ہو کر نہیں آتے، وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا ہے، یہ رعونت قابل قبول نہیں، سونیا صدف سے معافی مانگیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close