مٹیاری(آن لائن)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا ہے کہ اپنے بیان پر آج بھی قائم ہوں ، ملنے والے لیگل نوٹس کا عدالت میں جواب دوں گا،حکام جوڈیشنل انکوائری کرائیں، وفاقی وزرائ میرے خلاف اپنے بیان سے مکرجانے کا غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں جس پر میں کچھ نہیں کہوں گا۔ہالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کے حوالے سے پہلے ہی ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں جو کچھ کہا تھا اس پر آج بھی قائم ہوں اور ملنے والے لیگل نوٹس کا عدالت میں جواب دوں گا ان کا کہناتھاکے فروغ نسیم ،فواد چودھری اور دیگر وفاقی وزرائ میرے خلاف کتنے ہی بیانات دیں ان کے لیئے میں کچھ نہیں کہوں گا ۔انہوں نے حکام کی جانب سے لگائے جانیوالے الزامات کی جوڈیشنل انکوائری کرانے کامطالبہ کیاہے ا ن کا کہناتھاکے مجھے وزیر اعظم پاکستان کیجانب سے ڈی جی ایف آئی اے کی ملازمت کے دوران تین سال توسیع ن دینے سمیت دیگرباتیں ہوئیں لیکن میں نے حق اور سچ کا ساتھ دے کر تمام پیشکش ٹھکرادی اور یہ پرانی باتیں ہیں ان کاکہناتھاکہ میری گھی فیکٹری پر چھاپے کے سلسلے میں عدالت جارہے ہیں جہاں انصاف ملے گا۔انکاکہناتھا میں گاؤں میں رہ رہاہوں میرے بھائی گذشتہ سال کی طرح ابھی بھی آئندہ الیکشن میں حصہ لے گا ۔ ان کا کہنا تھا مجھے حیرت ہوتی ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ٹکٹ دلائی ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے نوازلیگ کی جانب سے ٹکٹ دی جائیگی ۔ ان کا کہناتھاکے میری جو بھی ملکیت ہے میرے آباؤ اجداد کی دی ہوئی ہے اگر وفاقی حکومت کو تحقیقات کرانیکا شوق ہے تو پوراکرلیں میں خوفزدہ نہیں ہوں اللہ کی ذات پر مکمل یقین رکھتاہوں
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں