اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ن لیگ کی جانب سے انتخابی مواد پاک فوج کی نگرانی میں محفوظ کرنے کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے،آ صف زرداری نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے گئے اپنے ایک ٹویٹر میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نینجی ٹیلی ویڑن چینل کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مفتاح اسماعیل نے انتخابی ریکارڈ فوج کی نگرانی میں محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا اسی لئے ہم کہتے ہیں کہ سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا احترام ضروری اس لئے بھی ہیکہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے اور ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے ن لیگ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے ن لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے۔ واضح رہے کہ این اے 249 انتخابات میں شکست کھانے والے لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ سربمرہر بیلٹ پیپرز سمیت تمام ریکارڈ تحویل میں لیا جائے۔انہوں نے انتخابی مواد پاک فوج کی نگرانی میں محفوظ رکھنے کا مطالبہ کیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں