کراچی(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے این اے 249 سے امیدوار مفتاح اسماعیل کی چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی کارروائی کے لئے درخواست دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے سربمہر حالت میں بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان الیکشن کمشن فوری اپنی تحویل لے۔ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق شدید خدشہ ہے، یہ سندھ پولیس کی تحویل میں ہیں جو سندھ حکومت کا ہی ایک ذیلی محکمہ ہے ،انتخابی مواد درخواست پر حتمی فیصلہ ہونے تک رینجرز یاپاک آرمی کی نگرانی میں کسی محفوظ مقام پر رکھا جائے۔چیف الیکشن کمشنرکوبھجوائی گئی درخواست میں ہنگامی بنیادوں پرکارروائی کی اپیل کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی کی میری درخواست پر فوری کارروائی اورحتمی نتائج جاری نہ کرنے کے الیکشن کمشن کے حکم امتناعی پر شکریہ ادا کرتے ہیں یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ پولنگ عملہ اور پریذائیڈنگ افسران کی اکثریت کا تعلق سندھ حکومت سے تھا ،پولنگ عملے نے سندھ کی حکمران جماعت کا ساتھ دیا، جیسا کہ انتخاب میں حصہ لینے والی ہر جماعت اور امیدوار نے شکایت کی ہے۔بیلٹ پیپرز،کاونٹر فائلز، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول، بیلٹ پیپراکاونٹس میں ردوبدل کئے جانے کاخدشہ ہیبیلٹ پیپرز،کاونٹر فائلز، انتخابی فہرستوں کی نشان زدہ نقول میں ردوبدل کاخدشہ ہے،ہمیں بیلٹ پیپرز کی حفاظت سے متعلق شدید خدشات ہیں ہے،بیلٹ پیپرز سندھ پولیس کی تحویل میں ہیں جوسندھ حکومت کاہی ذیلی محکمہ ہے،درخواست پرحتمی فیصلہ ہونیتک انتخابی موادرینجرزیاپاک آرمی کی نگرانی میں رکھاجائے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں