ایک وزیرکو ہٹانے کامطالب مزید تبدیلی نہیں، صوبائی حکومت کے ترجمان متحرک ہو گئے

کوئٹہ (آن لائن )حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ وزیربلدیات کو ہٹانے کامطالب مزید تبدیلی نہیں بلوچستان کابینہ بہترین انداز میں حکومتی امور انجام دے رہی ہے،وزرا کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے کابینہ میں مزید ردوبدل یا چند وزرا ء کو عہدوں سے ہٹائے جانے کی بے بنیاد افواہوں میں صداقت نہیں، کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میںنیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 21 رمضان کو یوم علی رضی اللہ تعالی عنہہ کے جلوس کی برآمدگی پرپابندی عائد کردیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ لیاقت شاہوانی نے کہاکہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے تناظر میںنیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 21 رمضان کو یوم علی رضی اللہ تعالی عنہہ کے جلوس کی برآمدگی پرپابندی عائد کردیاہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے21 رمضان کے جلوس کی برآمدگی پر پابندی عائد کردی ہے۔علما وعوام سے تعاون کی استدعا ہے کوئٹہ میں دفعہ 144 پہلے ہی نافذ ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد تحریک کیلئے منعقدہ میٹنگ کے حوالے سے افواہ بے بنیاد ہے۔لیاقت شاہوانی نے سوشل میڈیا پر سوالوں کی بونچھاڑ کرتے ہوئے کہاکہ افواہ اورخبر میں فرق “مصدقہ”ہونیکی ہے میٹنگ کب؟ کہاں؟ کس جگہ؟ کس وقت منعقد ہوا؟ کس نے طلب کیا؟ شرکا؟ خبر کس نے جاری کیا؟تصاویر؟ ویڈیو؟ غیرمصدقہ خبر افواہ کہلاتی ہے،افواہ سے گریز کریںوزیراعلی بلوچستان کی جانب سے کابینہ میں مزید ردوبدل یا چند وزرا ء کو عہدوں سے ہٹائے جانے کی بے بنیاد افواہوں میں صداقت نہیںانہوں نے کہاکہ صرف وزیر بلدیات کو ہٹائے جانیکامطلب مزید تبدیلی نہیں بلوچستان کابینہ بہترین انداز میں حکومتی امور انجام دے رہی ہے،وزرا کی کارکردگی اطمینان بخش ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close