وزارت کا قلم دان واپس لینے سے پہلے مشاورت یا اعتماد میں نہیں لیا گیا، سابق صوبائی وزیر کے لہجے سے بغاوت کی بو آنے لگی

کوئٹہ (آن لائن )صوبائی وزیر سردارصالح بھوتانی سے وزارت بلدیات کا قلمدان واپس لے لیاگیادوسری جانب صوبائی وزیر سردارصالح بھوتانی کاکہناہے کہ محکمہ بلدیات کا قلم دان لینے سے پہلے مشاورت یا اعتماد میں نہیں لیا گیا قلم دان واپس لینے کے بعد کی صورتحال سے سنیئر ساتھیوں سے رابطے میں ہوں ۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی سے لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کا قلمدان واپس لے لیاہے جس کاقلمدان وزیراعلیٰ بلوچستان کے پاس رہیںگے۔دوسری جانب صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ بلدیات کا قلم دان لینے سے پہلے مشاورت یا اعتماد میں نہیں لیا گیا قلم دان واپس لینے کے بعد کی صورتحال سے سنیئر ساتھیوں سے رابطے میں ہوں سنیئر ساتھیوں اور دوستوں سے مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ اور اعلان کرونگا ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close