چار بڑے شہروں سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر درجنوں افراد گرفتار

لاہور(آئی این پی)پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون جاری ، صوبے کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچائو کے لیے فیس ماسک پہنے بغیرگھومنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں کورونا ماسک پہنے بغیر گھومنے والے 15افراد کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 19دکانیں، ریسٹورنٹس سیل اور6مسافر گاڑیاں بند کردی گئیں،گوجرانوالہ میں 121دکانیں سیل اور ماسک اورایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر193مقدمات قائم کیے گئے جب کہ سواریاں بٹھانے میں فاصلہ نہ رکھنے پر 9گاڑیوں کے چالان کردیے گئے،لودھراں میں ماسک نہ پہننے پر 40افراد گرفتار کیے گئے جب کہ نارووال میں 90دکانداروں پر مقدمات درج اور 77 کوگرفتار کرلیا گیا ،ملتان میں کورونا سے بچاو کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 39کاروباری مراکز سیل کر دیے گئے ، 1شخص گرفتار ، 1مقدمہ درج اور 9مسافر بسوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close