نئے وزیر نے بھی اپوزیشن کو قیمتی مشورے دے دیئے

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ انتخابی نظام میں شفافیت یقینی بنانے اور خامیاں دور کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم متعارف کر ا کے انتخابی تحفظات دور کیے جا سکتے ہیں۔ فرخ حبیب نے تمام سیاسی جماعتوں خصوصا حزب اختلاف کی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات متعارف کرانے اور نظام میں شفافیت لانے کیلئے مل بیٹھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت 2023 میں عام انتخابات آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور شفاف انداز میں کرانے کی خواہاں ہے، حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت اور اپنی تجاویز پیش کرنی چاہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close