حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام، ملک میں مہنگائی چودہ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ہوشربا تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں مہنگائی 14ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اپریل میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی بڑھ کر 11.1فیصد ہو گئی، مارچ 2021 میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 9.1اور اپریل 2020 میں 8.5تھی،جولائی سے اپریل تک مہنگائی کی اوسط شرح 8.62فیصد رہی، ماہانہ بنیاد پر اپریل میں مہنگائی کی شرح ایک فیصد بڑھ گئی، مارچ میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.4فیصد اضافہ اور اپریل 2020 میں 0.8فیصد کمی آئی تھی،ادارہ شماریات کے مطابق کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت مہنگائی کی شرح 11.1فیصد تک پہنچ گئی۔ شہری علاقوں میں مہنگائی مارچ کی سطح 8.7سے بڑھ کر 11فیصد اور دیہات میں 9.5 سے بڑھ کر 11.3فیصد تک جا پہنچی،حساس انڈیکس (ایس پی آئی)کے تحت مہنگائی مارچ کی سطح 18.7سے بڑھ کر 21.3فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ہول سیل انڈیکس کے تحت مہنگائی کی شرح مارچ کی سطح 14.6 سے بڑھ کر 16.6فیصد تک جا پہنچی ہے،اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں ٹماٹر 67.70، سبزیاں 29.55، پھل 22.32، آلو 15.81، مرغی 7.31، کوکنگ آئل 2.99اور گوشت 1.64فیصد مہنگا ہوا،دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر 55.54، پھل 25.20، سبزیاں 21.71، آلو 12.15، کوکنگ آئل 2.25 اور گوشت 1.59 فیصد مہنگا ہوا، جولائی سے اپریل تک مرچ پاڈر 86.29 فیصد مہنگا ہوا۔ انڈے 44.35 اور ادرک 39.30 فیصد مہنگا ہوا۔ جولائی تا اپریل آلو 35.78 اور گندم 32.22 فیصد مہنگی ہوئی،اس دوران لوبیا 24.55 اور چینی 23.44 فیصد مہنگی ہوئی۔ دال ماش 23.01 اور خوردنی گھی 19.79مہنگا۔ دال مونگ 19.78 اور آٹا 15.24 فیصد مہنگا ہوا،ایک سال میں مرغی 93، ٹماٹر 81 اور انڈے 42 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی 31.62 فیصد اضافہ ہوا۔ اشیائے خورونوش کے علاوہ اپریل میں بجلی کی قیمت میں 29.6، سوتی کپڑا 16.56، جوتے 16.24، کلینک فیس 12.81، ہوزری 12.55، تیار شدہ ملبوسات 12.08، گرم مصالحہ جات 136.43، فرنس آئل 59.56، باجرہ 47.33، لکڑی 37.19 اور تمباکو کی قیمت میں 28.66 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئلہ 7.76، دالیں 3.79 اور سیرئیلز کی قیمت میں 3.76 فیصد کمی ہوئی،سائیکل 31.36، موٹر سائیکل 10، بجلی کے تار 15.05، ٹریکٹر 6.64، ایئر کنڈیشنرز 12.47، پائپ فٹنگز 19.89 اور سریا کی قیمت میں 13.84 فیصد اضافہ ہوا۔ فوم 6.57، سیمنٹ 12.12، اینٹ و سیمنٹ بلاک 12.31، شیشہ 13.25، پلاسٹک مصنوعات 10.31، پینٹس اور وارنش 10.05، کیڑے مار ادویات 28.49، کھاد 16.30، کیمیکلز 11.46، موبل آئل 5.09، فرنس آئل 59.56، ڈیزل آئل 15.80، موٹر سپرٹ 11.08، رضائیاں 7.22، بیڈشیٹس 9.30، کمبل 8.82، ڈیری مصنوعات 8.21، آئس کریم 17.59، کھل بنولہ 19.59، خشک میوہ جات 16.21، خشک دودھ 23.04 اور آئل سیڈ کی قیمت میں 16.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close