نارووال(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وبا پوری شدت سے عوام کو متاثر کر رہی ہے، کورونا پاکستان میں بے قابوہو چکا ہے، حکومت کاایک ایک دن عوام پربھاری ہے، ملکی بحران کا واحد حل ملک میں شفاف انتخابات ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے عمران خان کو جانا ہو گا،اتوار کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کیلئے کورونا ویکسین نہیں خریدی ،حکومت کو چاہئے کہ پاکستانی عوام کو بچانے کیلئے ویکسین خریدے،انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک نے کورونا ویکسین کی بکنگ کروا رکھی ہے جب کہ حکومت اب دنیا میں کورونا ویکسین خریدنے کیلئے کوشش کر رہی ہے،احسن اقبال نے کہا کہ حکومت میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کروانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سیعوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں، آٹا، چینی، بجلی اوردیگر ضروری اشیا مہنگی ہوچکی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کاایک ایک دن عوام پربھاری ہے، ملکی بحران کا واحد حل ملک میں شفاف انتخابات ہیں، پاکستان کو بچانے کیلئے عمران خان کو جانا ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں