حلقہ این اے 249میں ن لیگ کی شکست کی وجہ کیا بنی؟ پیپلزپارٹی نے آخرکار بتا دیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سعید غنی کاکہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249میں مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ ان کی حد سے زیادہ خود اعتمادی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہناتھا کہ الیکشن سے پہلے چندلوگوں کی را ئے سے آپ نتائج تک نہیں پہنچ سکتے، میں نے لیگی رہنما محمدزبیرسے10دن پہلے کہاتھاکہ ن لیگ سے جیت چکے ہیں،اگرن لیگ والے سلیکٹرزکی بات کرتے ہیں توڈسکہ اورنوشہرہ میں وہ کیسے جیت گئے؟،جہاں سے ن لیگ جیت جائے توٹھیک ،پیپلزپارٹی جیت جائے توکہتے ہیں کہ کسی سے ڈیل ہوئی ہے۔سعید غنی نے کہا کہ شہبازشریف،حمزہ اورسعدرفیق کی ضمانت ہوجائے توٹھیک ہوتا ہے لیکن جب ہم کہتے ہیں پیپلزپارٹی رہنماوَں کے کیسزسندھ میں چلائیں توکہتے ہیں یہ ڈیل کا حصہ ہے،دہرےمعیارنہیں چل سکتے،اگرآصف زرداری کی ضمانت ڈیل کانتیجہ ہے توپھرشہباشریف اوردیگرکی ضمانت بھی ڈیل کانتیجہ ہے۔انہو ں ںے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی طور پر بلاول صاحب کا قد سب سے بڑا ہے،ایک پولنگ سٹیشن کا نمبر بتائیں جہاں دھاندلی ہوئی، اگر عملہ میں نے لگوایا ہوتا تو ہر پولنگ اسٹیشن پر ہمارا مارجن زیادہ ہوتا۔ چاہتا ہوں کہ یہ بحث ختم ہو، این اے 249 میں ایک فیصد بھی دھاندلی نہیں ہوئی۔پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہاکہ میری اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے انٹیلی جنس اداروں سے رپورٹ لی ہے کہ پیپلز پارٹی کیسے جیتی ، سب نے یہی جواب دیا کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے جیتی ہے۔سعید غنی نے مسلم لیگ ن پر مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو گرانا آپ نہیں چاہتے، ڈیل ہماری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں