گوجرانوالہ(پی این آئی) شہر میں 100فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے ہیں جس کے بعد مریضوں کو لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ گوجرانوالا میں سو فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرگئے، مریضوں کی لاہور منتقلی کے لیے وینٹی لیٹرز والی ایمبولینسیں روانہ کردی گئیں۔دوسری جانب متبادل انتظامات کے لیے کمشنر گوجرانوالا نے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ذرائع کمشنر دفتر کے مطابق اجلاس میں ڈی سی گوجرانوالا،ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس اور محکمہ صحت کے افسران شریک ہیں۔اجلاس میں موجودہ صورتحال اور متبادل انتظامات سے متعلق فیصلہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں