فرخ حبیب کو ن لیگ نے کس کام کے لیے رکھا گیا چھوٹا وزیر قرار دے دیا؟

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنمابیرسٹر محسن شاہنوازرانجھا نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے وزیراعظم کے غیرزمہ دارانہ بیانات کا سیاق وسباق درست کرنے اوراپوزیشن کے خلاف جھوٹ بولنے کے لئے چھوٹا وزیر رکھا ہے، وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے کہا ہسپتالوں میں آکسیجن نہیں، عوام کے لئے ویکسیسن نہیں اور فرخ حبیب کو پی ڈی ایم یاد آ رہی ہے غریبوں کے لئے روٹی نہیں،نوجوانوں کے لئے روزگار نہیں اور چھوٹے وزیر اطلاعات کو پی ڈی ایم اور اپوزیشن کی پڑی ہیپی ڈی ایم کی فکر چھوڑیں، جس کام کے لئے رکھا ہے ، اس پر توجہ دیں حکومت کی کرونا میں سنجیدگی اور بے حسی کا عالم چھوٹا وزیرِ اطلاعات اپنا قد بڑھانے کے کئے شہباز شریف کا نام لے رہا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close