وفاقی کابینہ کے رکن نے شہباز شریف سے دھاندلی روکنے کا طریقہ مانگ لیا

فیصل آباد (آئی این پی ) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کوئی ایسا سسٹم بتادیں کہ جس سے دھاندلی کو روکا جاسکے شہباز شریف کے دل میں چور نظر آرہا ہے جو ای ووٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں پی ڈی ایم سارا بی پئیر مال ہے وہ اپنے آپ کو دفن کرچکی ہے کورونا وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے حکومت کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے فیصل آباد میںمیڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ کبھی ن لیگ کہتی ہے ریٹرنگ افسران غائب ہوگئے تو کبھی ڈبے غائب ہوگئے امریکہ میں جب صدر ٹرمپ نے دھاندلی کی بات کی تو ای ووٹنگ سے انصاف ہواپی ڈی ایم اب خود ایک دوسرے کی مخالفت کررہی ہیں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا مستقبل میں کوئی وجود نہیں اپوزیشن ہر الیکشن میں ایک دوسرے پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہیںن لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن ای ووٹنگ سے کیوں بھاگتے ہیں وزیر اعظم پر بے بنیاد الزامات لگا دیتے ہیں وہ لوگ جو ای ووٹنگ سے بھاگتے ہیں وہ دھاندلی زدہ نظام کا حصہ ہیں بشیر ممین سامنے آکر بتائیں کہ انہیں کون ورغلا رہا ہے ایسا شخص جو خود مشکوک ہو وہ وزیراعظم پر الزامات لگائے۔ ایسے فرد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیانہوں نے کہا کہ شہر میں مزید 5ویکسی نیشن سینٹر شروع کئے جارہے ہیں یومیہ 20 ہزار ویکسی نیشن کرنے کا اضافہ ہوگا پنجاب حکومت کی ویکسی نیشن مہم بہترین طریقہ سے جاری ہے کورونا کی وباء آنے پر صرف 400 یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت تھی اب یومیہ ہزاروں ٹیسٹ کئے جارہے ہیں کورونا کرائسز میں ہم نے بہت کچھ سیکھا بھی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں