پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں مکمل ناکام، گوجرانوالہ میں صف ماتم بچھ گئی

گوجرانوالہ(آئی این پی ) گوجرانوالہ کے علاقے باغبانپورہ میں قاتل ڈور نے نوجوان کا گلا کاٹ دیا، صادق گلے پر ڈور پھرنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ روک سکا ،باغبانپورہ میں قاتل ڈور نے نوجوان کا گلہ کاٹ دیا۔ 30 سالہ نوجوان ہسپتال لے جانے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا افسوس ناک واقع باغبانپورہ چوک میں پیش آیا، نوجوان محلہ گورونانک پورہ کا رہائشی تھا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس پتنگ بازی کو روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے، انہوں نے حکومت سے واقعے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close