کراچی(آئی این پی ) سندھ میں ماسک نہ پہننے، سماجی فاصلہ نہ رکھنے، بھیڑ لگانے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کے نتائج سامنے آنے لگے۔ سندھ میں بھی کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ، شہریوں کی غیرسنجیدگی کے سبب صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، وبا کے مختلف ویرینٹس رپورٹ ہونے پر ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے بھی تشویش ظاہر کر دی۔ شہریوں کی غیر ذمہ داری کے سبب حیدرآباد اور کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہونے لگا ہے۔ وزیر صحت مثبت کیسز کی شرح میں اضافے پر لاک ڈاون جیسے اقدامات کا عندیہ دے رہی ہیں۔ صورتحال ایسی ہوتی جا رہی ہے کہ ڈاکٹر تنظیموں نے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ کہتے ہیں وبا کے نئے ویرینٹس تیزی سے پھیلنے اور کم وقت میں زیادہ آبادی کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں