اسلام آباد (پی این آئی) محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و افرادی قوت زلفی بخاری کا بڑا اعلان۔وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے ساتھ مزدوروں اور محنت کشوں کے لئے “کامیاب مزدور” پروگرام شروع کیا جائے گا جس کے تحت ہنر مند مزدوروں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے سید ذوالفقار علی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے خوشحال مستقبل کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور حکومت کی تمام تر پالیسیوں اور پروگراموں کا محور مرکز عام آدمی کی بھلائی اور انہیں معاشی ترقی کے عمل میں بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا ہے زلفی بخاری انہیں کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز لیبر کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ ای او بی آی نے بھی پنشن بڑہانے کا عندیہ دیا ہے اور وزیراعظم عنقریب مزدوروں کے لیے مزید ہاوئسنگ کالونی کا بھی افتتاح کریں گے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں